ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عماد کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا، دورہ کے دوران عمان کے حکام سے ملاقاتیں، محسن نقوی عمان سے انسداد منشیات و انسانی سمگلنگ میں تعاون بڑھانے کے خواہاں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورہ پر مسقط پہنچ گئے۔ مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام ، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی ، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی ، اس دوران خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ انسداد منشیات و انسانی سمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، دورہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی عمان حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔
