ویب ڈیسک: ضلع کرم میں بنکرز مسمار کرنے کے بعد اسلحہ حوالگی مہم تیزی سے جاری ہے۔ ضلع کرم میں شدید بدآمنی کے دوران سیکیوریٹی فورسز ، انتظامیہ اور قبائلی عمائیدین کی طویل کوششوں سے کوہاٹ میں معاہدہ طے پایا تھا، جس میں روڈ کی سیکیورٹی ، بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحہ جمع کرنے سمیت دیگر نقاط شامل ہیں۔
اسلحہ حوالگی مہم تیزی سے جاری ہے، اس دوران ضلع بھر میں تقریبا ایک ہزار بنکرز کی مسماری کے بعد قبائل کی جانب سے رضاکارانہ طور پر بھاری اسلحہ جمع کرنے کی مہم بھی زور و شور سے جاری ہے۔
مختلف دیہات میں باقاعدہ تقریبات میں جمع شدہ اسلحے کی نمائش کے بعد سرکاری اداروں کے حوالہ کیا جاتا ہے، قبائلی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ و سیکیوریٹی فورسز کے افسران بنکرز مسماری اور اسلحہ کی حوالگی کو قیام امن کیلئے بنیادی و اہم اقدام قرار دے رہے ہیں۔ ضلع کرم میں بنکرز مسمار کرنے کے بعد اسلحہ حوالگی مہم تیزی سے جاری ہے۔
