ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ کل ایک روزہ دورہ پر پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایک روزہ دورہ کرنے کے بعد ایرانی وفد اسلام آباد سے بھارت روانہ ہوگا۔
