ویب ڈیسک: پاکستان کا بھارتی اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کرنیکا فیصلہ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو سلامتی کونسل اجلاس بلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت، بھارتی اشتعال انگیزی سمیت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ اس دوران پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے مکمل بریفنگ دینے کیلئے بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کونسل کو پاکستان بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرنے کے ساتھ اس حوالے سے مکمل بریفنگ بھی دے گا۔ اجلاس میں پاکستان خصوصی طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے لیے غیر قانونی بھارتی اقدامات سے بھی اجلاس کو آگاہ کرے گا، یہ بھِی واضح کیا جائے گا کہ کس طرح ہندوستان کے جارحانہ اقدامات جنوبی ایشیا اور خطے سے باہر امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کا بھارتی اقدامات سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کرنیکا فیصلہ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو سلامتی کونسل اجلاس بلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت، بھارتی اشتعال انگیزی سمیت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے لیے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔
