ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں اتشزدگی سے خاکستر گرلز سکول کا افتتاح قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کیا۔ چند ماہ قبل بلقیس نصر من اللہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سارٹ سرکٹ کے باعث اتشزدگی سے جل گیا تھا۔
اتشزدگی کے وقت پانچ سو سے زائد طلبات سکول میں موجود تھیں، تاہم ورلڈ بنک کے تعاون سے اٹھ کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے سکول کی بلڈنگ تیار ہوئی، اور تحریک انصاف کے رہنما نے اس اتشزدگی سے خاکستر گرلز سکول کا افتتاح کر دیا۔
