ہم خودمختیار اور ایٹمی طاقت ہیں

ہم خودمختیار اور ایٹمی طاقت ہیں، لیکن ہمارا لیڈر کمزور ہے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ یہ وقت دشمن کو واضح جواب دینے کا ہے، ہم خودمختیار اور ایٹمی طاقت ہیں، لیکن ہمارا لیڈر کمزور ہے۔
ہری پور میں آتشزدگی سے خاکستر گرلز سکول کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن کے وقت میں روپوش تھا، میرے اوپر مقدمات بنائے گے تھے، میں الیکشن کمپیئن نہیں کر سکا، لیکن حلقے کے لوگوں نے اس کے باوجود مجھے کامیاب کرایا، بالکل اسی طرح جس طرح 1977 کے الیکشن میں میرے والد کو جیل سے جتایا تھا۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہری پور پی ٹی ائی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی لیکن فارم سینتالیس کی حکومت مسلط کی گی، ایک سال سے میں بحثیت طالبعلم دیکھ رہا تھا، انڈیا کچھ کرے گا، میں نے کتنی بار اسمبلی میں سوال بھی اٹھایا۔ کہ ہمارے پاس گولہ بارود کتنا ہے، لیکن مجھے میرے سوال کا جواب نہیں ملا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ساڑھے چار سو کلو میٹر دور ایک واقعہ رونما ہوتا ہے، اور پھر انڈیا وہاں اپنے شہریوں کے گھر مسمار کر رہا ہوتا ہے، اور اس کا الزام ہم پر لگا رہا ہے، لیکن یہ تو واضح ہو نہیں رہا کہ ہمارا اس کیس سے لینا دینا کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پہلگام واقع کی ہم مزمت کرتے ہے، کہ اس میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس کے فوری بعد مودی نے الزام لگایا، جس کے جواب میں شہباز شریف نے کہا تحقیقات کر لیں، تو میرا ایک سوال ہے کہ جب ہمارا اس واقع سے کچھ لینا دینا نہیں تو تحقیات کس بات کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم خودمختیار اور ایٹمی طاقت ہیں، لیکن ہمارا لیڈر کمزور ہے، بانی پی ٹی ائی نے 2019 میں کہا تھا کہ میں وار پہلے کروں گا اور سوچوں گا بعد میں، ہماری حکومت نے انڈیا کے دو جہاز گراۓ تو مودی ٹھنڈا پڑ گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے یہ جواب انا چاہیے کہ جن اڈوں سے جہاز یا میزائل اۓ ہم وہ اڈے تباہ کر دیں گے، ہمارے پاس کروز میزائل ہیں، یہ وقت دشمن پر چڑھائی کرنے کا ہے، اس کو واضح جواب دینے کا ہے۔
عمر ایوب نے مزید بتایا کہ ملک کے دفاع کے لیے پی ٹی ائی بانی پی ٹی ائی کی ہدایت پر متحد ہے، ہم اپنی جانوں کے نزرانے پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے بجٹ معاہدہ میں طےنکات سےمشروط کردیا