راولپنڈی جاتی ہوئی کوسٹر کو حادثہ

ایبٹ اباد، راولپنڈی جاتی ہوئی کوسٹر کو حادثہ، ایک جاں بحق، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک ایبٹ اباد میں راولپنڈی جاتی ہوئی کوسٹر کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں ایک جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایوبیہ خوشی کوٹ یونین کونسل پلگ کے مقام پر راولپنڈی جاتی ہوئی کوسٹر کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔
ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں، حادثے کے نتیجے میں ایک 55 سال بزرگ نثار اختر موقع پر جاں بحق اور خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیم نے متعدد افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور دو کو مری ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا:عمر عبد اللہ