ویب ڈیسک: ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی، لوگوں کے بیٹھنے کیلئے 2ہزار سے زائد کرسیاں لگائِی گئیں۔
ورکرز کنونشن صوبائی صدر جنید اکبر سمیت شہریار آفریدی، صوبائی وزیر افتاب عالم سمیت دیگر ایم پی ایز اور ایم این ایز شرکت کریں گے، پنڈال میں 2 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کارکنان سے خصوصی خطاب کریں گے۔
ایم پی اے ہنگو شاہ تراب نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران کو اب ہر حال میں باہر نکالیں گے، کیونکہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کی موجودگی ناگزیر ہے، صوبائی صدر سے درخواست ہے کہ عمران خان کے بہنوں کو خان کے ساتھ ملانے کے لئے بھرپور آواز اٹھائیں۔
انہوں ںے مزید کہا کہ صوبائی قیادت اشارہ کرے، ہنگو کا ہر کارکن اڈیالہ کے باہر کھڑا ہوگا، سہیل آفریدی صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو نے کہا کہ ہنگو کے کارکنان کو سلام ہیس کرتا ہوں کہ وہ عمران خان کے لئے باہر نکلے تھے۔
شہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کیساتھ عشق ہے اس لئے عمران خان کیساتھ محبت ہے، عوام کو ظلم کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا، کارکنان پر ظلم کر کے، شہید کر کے اور خواتین کی بے عزتی کر کے عمران خان کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی ڈیمانڈ ہے کہ عمران کی رہائی کے لئے پارٹی کال دیں، ایم پی اے شفیع جان نے کہا کہ ریاست اگر چاہت ہے کہ عوام ان کے ساتھ کھڑے ہوجائے تو ریاست کو عمران خان کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان اور خواتین کو گرفتار کر کے سمجھتے ہیں کہ عوام ہمارے ساتھ ہے تو یہ ان کا خواب ہے۔ سارے ممبران عمران خان کی وجہ سے بنے ہیں، عمران خان کا نام ہٹائے تو کسی کی کوئی حیثیت نہیں۔ یاد رہے کہ ضلع ہنگو میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی، لوگوں کے بیٹھنے کیلئے 2ہزار سے زائد کرسیاں لگائِی گئیں۔
