ویب ڈیسک: پاک بھارت صورتحال پر دی جانے والی حکومتی بریفنگ میں تحریک انصاف کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو آل پارٹیزکانفرنس بلانی چاہیے تھی، اس میں تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا، بدقسمتی سے حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف حکومتی بریفنگ میں شرکت نہیں کرے گی، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، حالیہ واقعہ پر بانی پی ٹی آئی نے قوم کے نام پیغامات میں دہشتگردی کی مذمت کی، قومی یکجہتی، اتحاد اور داخلی استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرونی جارحیت کی صورت میں ملک کےدفاع کے لیےصفِ اول میں ہوں گے، تاہم حکومتی بریفنگ میں تحریک انصاف کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈے پر اصولی مؤقف کو قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت کو آل پارٹیزکانفرنس بلانی چاہیے تھی، جہاں تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا، لیکن بدقسمتی سے حکومتی وزیر کی طرف سے یک طرفہ بریفنگ دی جا رہی ہے۔
یاد رہے پاک بھارت صورتحال پروفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔
