بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کامنہ توڑجواب

ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں ۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے ایل او سی پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26 بھارتی سیاحوں کے قتل کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تنا بڑھ گیا ہے۔
بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اسلحے کی بھرمار، مختلف وجوہات کی بنا پر 658 افراد قتل، رپورٹ