ملک کی سیاسی قیادت

ملک کی سیاسی قیادت کا بھارت کیخلاف بھرپور یکجہتی کا اظہار

ویب ڈیسک: ملک بھر کی سیاسی قیادت نے بھارت کے خلاف بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیاکہ تمام سیاسی جماعتیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجرجنرل احمد شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد میں ان کیمرا بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ان کیمرا سیشن میں موجودہ کشیدہ حالات کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے اور پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی جماعتوں کے شریک رہنمائوں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے علاوہ ان کیمرہ سیشن میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی مقف سے بھی اگاہ کیا۔
اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق،جمعیت علما اسلام کے نور عالم خان، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وزیر مملکت کھیل داس، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک، محسن شاہنواز رانجھا بھی شامل تھے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال، وفاقی وزیر امیر مقام، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی محمود خان، سندھ کے وزرا ناصرشاہ، شرجیل میمن اور سعید غنی، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز بدر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر تمام سیاسی قیادت نے بھارت کی حالیہ جارحانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام سیاسی جماعتیں موجودہ حالات میں پاک فوج کے بشانہ بشانہ کھڑی ہوں گی ۔

مزید پڑھیں:  محکمہ بلدیات کی پشاور میں جائیداد کی تفصیلات طلب