ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں میں فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: بنوں میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ریٹائرڈ پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ گاؤں ممش خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پولیس اہلکار میاں حبیب اللہ شاہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے تلاش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان تجارت: الیکٹرانک امپورٹ فارم سے استثنیٰ کی مدت میں توسیع