ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

پاک بھارت کشیدگی ، ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کم کرنے کے لئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دوریپرپاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلی حکام اور ایرانی سفیر نے وزیرخارجہ عباس عراقچی کا استقبال کیا۔
ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دورہ پاکستان کے بعد ایرانی وزیرخارجہ بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے دوریکا مقصد پہلگام واقعے کے بعد ہونے والی کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فضائیہ کی کارروائی،بھارتی طیاروں کی تباہی کےشواہد منظر عام پرآگئے