بھارتی فوج کے کیمپ میں آتشزدگی

لداخ: بھارتی فوج کے کیمپ میں آتشزدگی سے اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

ویب ڈیسک: بھارتی فوج کے کیمپ میںآتشزدگی سے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوجی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد بھارتی فوجی اپنا کیمپ خالی کرکے دوڑ نکلے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم سامنے آنے والی تصویر میں انڈین آرمی کے کیمپ سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا ۔

مزید پڑھیں:  روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا ا مکان