ویب ڈیسک: غزہ میں امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران مزید شدید اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں 3لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئی ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں بے بی فارمولا دودھ اور دیگر غذائیت نہ ملنے سے ساڑھے 3ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی زندگیاں بھی خطرے سے دوچار ہو چکی ہیں ۔
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے دوران 2 مارچ کو غزہ میں ہر طرح کی امداد کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی جو تاحال برقرار ہے۔
اسرائیلی اقدام پر اقوام عالم کی مجرمانہ خاموشی پر غزہ میں غذائی امداد کی نگرانی کرنے والی تنظیم اوکسفیم نے غزہ کے بچوں کی حالت زار کا ذمہ دار پوری دنیا کو قرار دے دیا۔
