بھارتی اقدامات کیخلاف فوج کیساتھ

بھارتی اقدامات کیخلاف فوج کیساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی اقدامات کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کل کی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے موقف ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر اے پی سی ہونی چاہیے تھی نہ کہ بریفنگ، پاکستان کے دفاع کیلئے پی ٹی آئی سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جانی چاہیے تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تہکال، ریگی ، ملاکنڈ ڈھیر کنٹونمنٹ کے دائرہ کار میں شامل