ویب ڈیسک: ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے حملے میں پہل کی تو جوابی حملہ ضرور کریں گے ۔
اپنے بیان میں ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کا کہنا تھا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی نشانہ بنایا جائے گا۔
یاد رہے کہ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاوں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دیں گے۔
