ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے کی 19جامعات میں وائس چانسلرز کی تعیناتیاں کردی گئیں ۔
اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے مجموعی طور پر صوبے کی 19جامعات میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیٹر جاری کردیئے ۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے اس سلسلے میں کہا کہ پارٹی وژن کے مطابق اعلیٰ تعلیم کی بہتری پر توجہ مرکوز ہے اور جامعات کو درپیش تمام چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نئے وائس چانسلرز جامعات میں طلبہ و اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور توانائی صرف کریں گے۔
