ویب یسک: جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے پہلگام حملے کو مودی حکومت کا سوچاسمجھامنصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے بعد کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ۔
جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فون کے بڑھتے مظالم پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی نعش دریا سے ملی ہے جس کی ذمہ دار بھارتی سکیورٹی ادارے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ باندی پورہ، کلگام اور دیگر علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کئی افراد کو ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا۔
محبوبہ مفتی نے مطالبہ کیا کہ پہلگام حملے کی مکمل غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ سچ عوام کے سامنے آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا تاکہ کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھایا جا سکے اور عالمی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا سکے۔
