ویب ڈیسک: بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ، جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بنوں کے علاقہ درے غونڈیری میں پیش آیا جہاں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی ۔
ایف سی اہلکاروں کی بروقت اور بھر پور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2دہشت گرد ہلاک جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
