امریکی اخبار کا اعتراف

بھارتی جارحیت: امریکی اخبار کاجنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف

ویب ڈیسک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے بھارتی جارحیت کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا ۔
اپنی رپورٹ میں نیو یارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔
نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنیٹینک پرچڑھ کرجوانوں سے خطاب کیا۔
اخبار نے مزید نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائیگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت موقف رکھتے ہیں۔
امریکی جریدے نے لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ارمڑ میں ہولناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6افراد قتل