6بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق

سرگودھا: 6بچیاں گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے جاں بحق

ویب ڈیسک: سرگودھا میں کھیل کود کے دوران 6بچیاں گندم کے ڈرم میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتے ہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔
بچیاں کھیلتے ہوئے گندم کے ڈرم میں پھنس گئی تھیں جہاں دم گھٹنے سے 7 سالہ مریم ، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ موت کی وادی میں چلی گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ بھڑولے کو زمین پر لٹا کر صاف کرنے کے بعد خود باہر چلے گئے تھے، معصوم بچیاں کھیلنے کیلئے بھڑولے کے اندر چلی گئیں اور بھڑولے کا ڈھکن بند ہو گیا۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوٹ مومن میں دم گھٹنے سے 6 بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا، سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔
ادھر ڈی پی او محمد صہیب اشرف کا واقعہ کا فوری نوٹس، اے ایس پی کوٹ مومن، ایس ایچ او کوٹ مومن و ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، فرانزک اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں سورج آگ برسانے لگا، ہیٹ ویوکی وارننگ جاری