شرح فیصد میں 1 فیصد کمی

سٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی جاری،شرح سود میں 1 فیصد کمی

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 1فیصد کمی کردی ۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی(ایم پی سی)نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔
بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کی جانب سے کمی کے بعد شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ زری پالیسی کمیٹی نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 100 بی پی ایس کم کرکے 11فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے جو 6 مئی 2025 سے موثر ہوگا۔
کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مارچ اور اپریل میں بجلی کی سرکاری قیمتوں میں کٹوتی اور غذائی گرانی میں مسلسل کمی کے رجحان کے باعث مہنگائی تیزی سے کم ہوئی، قوزی مہنگائی (core inflation) بھی اپریل میں گھٹ گئی جو بنیادی طور پر طلب کے معتدل حالات کی وجہ سے سازگار اساسی اثر کی عکاسی کرتی ہے۔
مجموعی طور پر ایم پی سی کا تجزیہ یہ تھا کہ مہنگائی کا منظر نامہ پچھلے تخمینے کے مقابلے میں مزید بہتر ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  نامعلوم افراد کے ہاتھوں شمالی وزیرستان میں 4افراد قتل