Petrol 3

ہری پورمیں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے پر شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

ہری پور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہری پور کے لوگ حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ہر دن الگ بجٹ ہر دن کے الگ ریٹ حکومت ناکام یو چکی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پورے ملک کی طرح ہری ہور کے لوگ بھی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے خلاف پھٹ پڑے،

ہر ماہ من مرضی کے ریٹ مسلط کئے جاتے ہیں پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹ کم ہیں لیکن پاکستان میں ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے عوام کو لوٹا جارہا ہے،ہرمہینے ریٹ بڑھتے ہیں لیکن اس بر 26دن کے بعد عوام پر مہنگائی مسلط کی گئی،پیٹرول مہنگا ہونے سے کرائے بڑھیں گے،

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

اشیاء خردونوش کی  بین الضلاعی نقل حرکت پر ٹرانسپوٹیشن اخراجات زیادہ۔ہونگے اور خاص طورپر ہری پورکی اکثر آبادی دیہاتوں میں کیروسین آئل آستعمال کرتے ہیں ،کیروسین کی قیمت بڑھنے سے دیہاڑی دار،طبقہ شدید متاثر ہو گا ،

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے معاشی حلات بد سے بدتر ہو چکے ہیں ،ہری ہورکے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ،پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگربنیادی اشیاء کی قیمتوں ہر نظرثانی کی جائے مہنگائی کنٹرول کی جائے تاکہ غریب طبقے دیہاڑی دارطبقے کیلئے زندگی آسان ہوسکے۔