بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی

بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب

ویب ڈیسک: پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب ، بھارت نے بلوچستان کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لیے ایک خطرناک منصوبہ ترتیب دیا ، جس کے تحت کالعدم تنظیموں کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار سمیت اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا، ذرائع کے مطابق بھارتی بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی ’ را ‘ کی جانب سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی اور صوبہ کو عدم استحکام کا شکار بنانے کے لیے ایک خطرناک منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت کالعدم تنظیموں سمیت بھارت نے اپنی پراکسیز کو گوادر، کوئٹہ اور خضدار سمیت اہم شہروں میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات دی ہیں، ان پراکسیز کی جانب سے را نے گوادر،کوئٹہ اور خضدار میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا، را نے بی ایل اے،فتنہ الخوارج اورغیرقانونی افغانوں کو ان شہروں میں دہشت گردی کی ہدایات دے رکھی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ را نے کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کو افغانستان سے بھی متعلقہ علاقوں میں بھیجوا دیا، چند خود کش بمباروں کو متعلقہ علاقوں کی ریکی کروائی گئی، جبکہ دوسری طرف بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مذموم منصوبے ناکام بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت پہلے ہی منظر عام پر آچکے ہیں، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا کر پاکستان میں بے امنی پھیلانا چاہتا ہے، جبکہ دہشت گردی کے اس منصوبے کے پیچھے پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بری طرح ناکامی ہے، تاہم، قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کو ناکام بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بولاری ائیر بیس میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا