پانی روکنا انتہائی خطرناک

پانی روکنا انتہائی خطرناک، ہم ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں، عاصم افتخار

ویب ڈیسک: پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی الزامات مسترد کر دیئے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے واضح کر دیا کہ پانی روکنا انتہائی خطرناک نتائج کا حامل اقدام ہو گا، تاہم ہم ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں.
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے نیویارک میں‌نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پہلگام واقعہ کی مذمت کی اور واضھ کیا کہ اس واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، پہلگام واقعہ کی شفاف، آزاد اور بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون کو تیار ہیں۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے پیچھے ہٹنا عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، پانی روکنا انتہائی خطرناک نتائج کا حامل معاملہ ہے، اس سے جارحیت میں اضافہ ہو گا، لیکن ہم ملکی دفاع کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، اس مسئلہ کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے.
نیوز کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد