دریائے چناب خشک

مودی سرکار کی آبی دہشتگردی شروع، دریائے چناب خشک

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی آبی دہشتگردی شروع ہو گئی، پانی بند ہونے سے دریائے چناب خشک ہو گیا، جس کی وجہ سے دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے تمام دروازے بند کر دئیے گئے ہیں۔
مودی سرکار کی آبی دہشتگردی کی وجہ سے پانی کا بہائو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے، جس سے مقبوضہ جموں کے علاقے رئیسی میں دریائے چناب خشک ہوگیا ہے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر بنے سلال ڈیم کے تمام دروازے بند کر کے پانی کے بہائو کو مکمل طور پر روک دیا ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس معاملے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
مودی سرکار نے گزشتہ روز بھی سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم سے پانی کا بہائو روک دیا تھا تاہم گنجائش کم ہونے کے باعث آج بگلیہار ڈیم کا ایک گیٹ کھول دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اگلے قدم کے طور پر مقبوضہ کشمیر کے کشن گنگا ڈیم میں بھی پانی روکنے جارہا ہے، جس کے بعد دریائے جہلم میں پانی کم ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف 5300 کیوسک رہ گئی ہے، جو کہ پہلے 29 ہزار 300کیوسک تھی، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد 34ہزار 600کیوسک تھی، 2 دن میں بھارت نے دریائے چناب میں پانی کی آمد35 ہزار 600 کیوسک کم کی۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد92 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزارکیوسک ہے جب کہ منگلاکے مقام پردریائے جہلم میں پانی کی آمد44 ہزار300کیوسک اور اخراج 32ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی آمد95 ہزار700کیوسک اور اخراج 85 ہزار کیوسک ہے جب کہ ہیڈمرالہ کے مقام پردریائے چناب میں پانی کی آمد 5 ہزار 300 کیوسک ہے۔
نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد37ہزار100کیوسک اور اخراج 37 ہزار 100 کیوسک ہے، تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1441.26فٹ اور پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ منگلا میں آج پانی کی سطح 1136.30فٹ اور پانی کاذخیرہ 12لاکھ13ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کی سطح 646.70 فٹ اور پانی کا ذخیرہ2لاکھ 1000 ایکڑ فٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  اپر کرم میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق