وادی نیلم میں مکمل بلیک آئوٹ

پاک بھارت کشیدگی کے باعث وادی نیلم میں مکمل بلیک آئوٹ

ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے باعث وادی نیلم میں مکمل بلیک آئوٹ کر دیا گیا، رات کے وقت کچھ دکھائی نہیں دیتا، جاگراں اور سرگن پاور ہائوسز سمیت نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ بھارتی خطرات کے پیش نظر گزشتہ رات بلیک آئوٹ رہا۔ پاک بھارت سے کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر کل رات بلیک آئوٹ رہا۔
حکام کے مطابق جاگراں اور سرگن پاور ہائوسز سمیت نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی۔ اس حوالہ سے محکمہ برقیات کا کہنا ہے کہ سرحدی کشیدگی کے پیش نظر احتیاطاً بلیک آئوٹ کیا گیا۔یاد رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث وادی نیلم میں مکمل بلیک آئوٹ کر دیا گیا، اور جاگراں اور سرگن پاور ہائوسز سمیت نوسیری گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی بند کی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی سینیٹ کمیٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ