فی تولہ قیمت میں یکدم 7000

سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7000 روپے سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7000 روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے، جس سے کاروبار کرنے والے پریشانی کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7000روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6687 روپے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 76 ڈالر اضافے سے 3316 ڈالر فی اونس ہے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کا جن پوری طرح بوتل سے باہر آ گیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم 7000 روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے،

مزید پڑھیں:  بچوں کی شہادت پر شمالی وزیرستان میں دھرنا جاری، سڑکیں بند