ویب ڈیسک: 22سالہ طویل سروس کے بعد سکائپ ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، مائِکرو سافٹ نے اس حوالے سے فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم سکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔
مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔ یاد رہے کہ 22سالہ طویل سروس کے بعد سکائپ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا گیا۔
