صیہونی فوج کی تازہ بمباری

غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ بمباری، 24 فلسطینی شہید، 10 زخمی

ویب ڈیسک: غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ بمباری واقعات کے نتیجے میں جہاں 24 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، وہیں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر صیہونی فوج کی تازہ بمباری نہ صرف شہری علاقوں پر کی گئی ہے بلکہ پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانے پر رکھ دیا گیا ہے۔
پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچے بھی شہید ہوئے، جبالیہ اور بیت لاحیہ پر ہونیوالی بمباری کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا ہے۔
ان حملوں سے عمارت کے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے والے ریسکیو ورکرز ابھی حرکت میں ہی آئے تھے کہ ان پر اسرائیلی کواڈ کاپٹر سے فائرنگ کی گئی۔
یاد رہے کہ امداد کی بندش سے غزہ میں غذائی بحران شدید ہوگیا ہے، فاقہ کشی سے 3 لاکھ کے قریب بچے موت کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، جسے کسی المیہ سے کم نہیں قرار دیا جا سکتا۔
دوسری طرف 2023 سے جاری اس جنگ میں 52 ہزار 567 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 18 ہزار 610 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مودی ایسا ذلیل ہوا کہ دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، مولانافضل الرحمان