ویب ڈیسک: اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کی الحدیدہ بندرگاہ تباہ ہو گئی، جو یمن کیلئے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے فضائی حملے کرتے ہوئے مکمل طور پر یمن کی الحدیدہ بندرگاہ تباہ کر دی۔
اس حوالے سے اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر تقریباً 48 سے 50 بم گرانے گئے، اس دوران حوثیوں کی فیکٹری کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ پر حملوں میں 30 سے زائد اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا، اور اس دوران شدید بمباری کی گئی لیکن وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئی، اس لئے ان کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ بندر گاہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج اویچائی ادرائی نے اعلان کیا ہے کہ ہماری افواج نے یمن میں حوثیوں کے حالیہ حملوں کے جواب میں ان کے کئی اہداف کو نشانہ بنایا ہے، حوثیوں کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے، سیمنٹ فیکٹری بھی تباہ کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے امریکی عہدیدار نے بھی فوری مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں اسرائیلی فضائی حملے واشنگٹن کے ساتھ رابطہ کے بعد کیے گئے، لیکن امریکی افواج نے ان حملوں میں حصہ نہیں لیا۔
