سندھ طاس معاہدے پر بھارتی طرزِعمل

سندھ طاس معاہدے پر بھارتی طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے، رضوان سعید

ویب ڈیسک: امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہےکہ بھارت کے جنگی جنون نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، حالانکہ پہلگام واقعہ کے حوالے سے بھارت نے دنیا کے سامنے کوئی ثبوت نہیں رکھا، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے۔
ضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدہ صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا، سندھ طاس معاہدے پر بھارتی طرزِعمل لاقانونیت پرمبنی ہے، زرعی معیشت کو زک پہنچانےکی کوشش اعلان جنگ تصورکی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کیساتھ مذاکرات جاری ،دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے : ایرانی صدر