ویب ڈیسک: شہبازشریف اور گوتریس کا ٹیلیفونک رابطہ، یہ رواں ہفتے کے دوران ان رہنماوں کے مابین دوسرا رابطہ تھا، اس دوران حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیاء کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلی فونک رابطہ تھا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں ان کی دلچسپی اور روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی کے ساتھ ساتھ کسی بھی تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا اور پھر بھی وہ اشتعال انگیز بیان بازی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انتونیو گوتریس سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔
سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس معاملے پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ شہبازشریف اور گوتریس کا ٹیلیفونک رابطہ، یہ رواں ہفتے کے دوران ان رہنماوں کے مابین دوسرا رابطہ تھا، اس دوران حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
