محکمہ صحت ملازمین کا دفتری اوقات

پشاور، محکمہ صحت ملازمین کا دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا نوٹس

ویب ڈیسک: پشاور میں محکمہ صحت ملازمین کا دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنے کا نوٹس لے لیا گیا، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔
جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت ملازمین کا دفتری اوقات کار کی پابندی نہ کرنا معمول بن گیا ہے، بائیو میٹرک حاضری کے ریکارڈ کے مطابق ملازمین کا دفتر دیر سے آنا اور وقت سے قبل نکلنا مہینوں سے جاری ہے۔
مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ریجنل ڈائریکٹوریٹس کو ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کے ذریعے ملازمین کے بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے، اور تمام ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کے ذریعے ملازمین کی 10 دنوں کی بائیومیٹرک حاضری ریکارڈ کا جائزہ بھی لئے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی جانب سے تمام ریجنل ڈائریکٹوریٹ کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مہینے میں ڈیوٹی کے اوقات کار میں مجموعی طور پر 6 سے 8 گھنٹے کی کمی پر ایک مکمل دن کی چھٹی کاٹی جائے، جبکہ دو مرتبہ دیر سے آنا یا وقت سے پہلے جانا ایک چھٹی کے برابر سمجھا جائے گا۔
مراسلہ میں مزید قوائد و ضوابط بھی بتائے گئے ہیں کہ اگر ملازم کی مقررہ چھٹیاں ختم ہوگئی ہیں ہو تو غیر حاضری کو بغیر تنخواہ چھٹی تصور کیا جائے گا، ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹوریٹس ڈی ایچ اوز اور ایم ایس کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کریں۔
مراسلہ کے مطابق ڈیوٹی اوقات کار میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں جائے گی، زمہ داروں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: 13ارب کا مفت سولر منصوبہ کمیشن کھٹائی کا شکار، خدشات بدستور موجود