ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعات کے مطابق کنگر جان بہادر کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے جہانزیب نامی پولیس کانسٹیبل شدید زحمی ہوا ہے، جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیاگیا۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے پولیس کانسٹیبل جہانزیب کو پستول سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا، دہشت گرد کا چہرہ رومال سے چھپایا ہوا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد پولیس کانسٹیبل جہانزیب کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، تاہم فائرنگ کے بعد دہشت گرد میتاخیل یا بازار کی جانب فرار ہوا۔ یاد رہے ضلع بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
