900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان پایا جانے لگا ہے، کاروباری دن کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا، جس کی بدولت 100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہنڈرڈ انڈیش میں 900 ہپوائںٹس سے زائد کا اضافہ ہونے کے بعد انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف شعبوں میں حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان غالب رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حکومتی پالیسیوں میں بہتری اور آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق مثبت توقعات سرمایہ کاری کے رجحان کو تقویت دے رہی ہیں۔ مارکیٹ میں تیزی سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے بلکہ کاروباری حلقوں میں بھی امید کی فضا پیدا ہوئی ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید استحکام دیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:  صوبائی بجٹ کا مجموعی حجم ساڑھے 1900 ارب روپے تک متوقع ہے، مزمل اسلم