شہری دفاع کی فرضی مشقیں شروع

بھارت میں ماحول بدستور گرم: شہری دفاع کی فرضی مشقیں شروع

ویب ڈیسک: عالمی سطح پر کی جانیوالی کوششوں کے باوجود بھارت میں ماحول بدستور گرم ہے، جس کے تحت شہری دفاع کی فرضی مشقیں شروع کر دی گئی ہیں۔ تمام بھارتی ریاستوں کو شہری دفاع کے تحت فرضی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جن کا مقصد فضائی حملے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو خبردار کرنا اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔
یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سیکرٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات اور بعد ازاں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کی بریفنگ کے بعد سامنے آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مشقیں 7 مئی سے 9 مئی تک جاری رہیں گی۔
شہری دفاع کی فرضی مشقیں شروع کرنے کا بینادی مقصد کسی طرح جنگی ماحول گرم رکھنا ہے، ان مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ سسٹمز، سائرن بجانے، کریش بلیک آؤٹ، حساس عمارتوں کو اندھیرے میں چھپانے، انخلا کے منصوبے، اور عوام کی رہنمائی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کی جانب سے اسرائیل پر پابندیوں کی دھمکی