وزیراعظم آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر دورہ

وزیراعظم کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،سکیورٹی صورتحال پربریفنگ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم ، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے نمٹنے کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔
قومی قیادت کو علاقائی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال، خطرات کی نئی جہتوں، روایتی فوجی چیلنجز، ہائبرڈ وار فیئر اور دہشت گردی کے پراکسی نیٹ ورکس سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم اور ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام نے اداروں کے درمیان مثر رابطہ کاری کو سراہا اور ہر سطح پر آپریشنل تیاری کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ملکی خودمختاری اور سالمیت پر کسی بھی حملے کا مثر اور فوری جواب دیا جا سکے۔
وزیراعظم نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک فہم کی تعریف کی، انہوں نے قومی مفادات کے تحفظ اور پیچیدہ سیکیورٹی حالات میں بروقت فیصلے لینے میں ادارے کے کردار کو سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، "پاک فوج دنیا کی سب سے پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل افواج میں سے ایک ہے۔
قومی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات کے خلاف اپنا دفاع یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ عوامی حمایت کے ساتھ مسلح افواج اور ریاستی ادارے مکمل طور پر تیار ہیں، وہ پاکستان کی سلامتی، وقار اور خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اسلحے کی بھرمار، مختلف وجوہات کی بنا پر 658 افراد قتل، رپورٹ