ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں ۔
تقریب سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سوال اٹھایا کہ صوبے کے عوام نے ووٹ عمران خان کی رہائی کیلئے دیا تھا یا لوٹ مار کے تسلسل کے لئے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے، مگر عوام اب بھی عمران خان کی رہائی کے منتظر ہیں، کیا ہم یہ پوچھنے کا حق نہیں رکھتے کہ ایک سال بعد بھی عمران خان رہا کیوں نہیں ہوئے؟۔
اے این پی کے رہنماء نے وجودہ وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور در حقیقت اسٹیبلمنٹ کے نمائندے ہیں نہ کہ پی ٹی آئی کے ، عوام کو اب ادراک ہونا چاہئے کہ موجودہ حکومت کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر انتقامی سیاست، ناقص حکمرانی اور مبینہ کرپشن کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ وام کو سوچنا ہوگا کہ ان کا ووٹ کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ امیر حیدر ہوتی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی پر اسٹیبلشمنٹ سے خفیہ روابط کے الزامات ایک بار پھر زور پکڑ رہے ہیں، اور پارٹی اندرونی و بیرونی دباؤکا شکار دکھائی دے رہی ہے ۔
