نائب وزیراعظم کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ

نائب وزیراعظم کا افغان وزیر خارجہ سے رابطہ،بھارتی اشتعال انگیزی سےآگاہ کیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے افغان حکومت کے قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا ۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسحاق ڈار کے حالیہ دورے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے حوالے اطمینان کا اظہار کیا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور دیا، انہوں نے اعلی سطحی رابطوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے قائم مقام افغان وزیر خارجہ کو پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے حالیہ اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے امن کے لیے پاکستان کے عزم اور پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ کا اعادہ کیا۔
قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے تجارت کو آسان بنانے اور سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے فعال اقدامات کو سراہا۔
امیر خان متقی نے اسحاق ڈار کو دوبارہ افغانستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی، انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

مزید پڑھیں:  پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا