ویب ڈیسک: مانسہرہ میں گاڑی کی ڈگی سے نعش برآمد کرلی گئی ، پولیس نے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مانسہرہ کے تھانہ صدر کی حدود کوٹکے پل پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نعش کو نالے میں پھینکنے کے لئے لے جارہے تھے پولیس نے اطلاع پر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان مقتول کو کھنہ پل ایبٹ آباد میں قتل کرنے نعش یہاں پھینک رہے تھے کہ دھر لئے گئے ۔
ڈی پی او مانسہرہ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں علی رحمان اور مسماة اقراء شامل ہیں جن کا تعلق ضلع مہمند سے بتایا جارہا ہے ۔
