انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز

پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغازکل ہوگا

ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغازکل ہوگا۔
ڈپٹی کنٹرولر و ترجمان پشاور تعلیمی بورڈ عالمزیب خان کے مطابق 8 تعلیمی بورڈز کے زیر انتظام 5 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔
صوبائی دارالحکومت پشاورمیں ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد طلبا وطالبات امتحانات میں حصہ لیں گے جبکہ46ہزار سے زائد طالبات بھی امتحانات میں شامل رہیں گی۔
ترجمان کے مطابق کل 421 امتحانی ہالوں میں چار ہزار عملہ تعینات رہیگاجبکہ نقل کی روک تھام کے لئے تمام امتحانی ہالوں کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔
ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات 23 جون تک جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:سکول سےباہر بچوں کی شرح50فیصد والے اضلاع میں تعلیمی ایمرجنسی لگانےکافیصلہ