ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان میں میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کیلئے نیا 11 رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا۔
جاری شیڈول کے مطابق جسٹس عائشہ ملک، جسٹس عقیل عباسی کو بینچ میں شامل نہیں کیا گیا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے نظر ثانی درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس امین الدین گیارہ رکنی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔
