وفاقی کابینہ کا اجلاس موخر

وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا جانے والا اجلاس موخر

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے وفاقی کابینہ کا کل طلب کیا جانے والا اجلاس موخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔
اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جانی تھی اور پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر مشاورت ہونا تھی، اجلاس میں آئندہ بجٹ کے حوالے سے تیاریوں پر بھی غور کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں:  ڈرائیونگ لائسنس اجراء، محکمہ پولیس اور ٹرانسپورٹ میں تنازع شدید