پاکستان کا دشمن کو بھرپور جواب

پاکستان کا دشمن کو بھرپور جواب،رافیل طیارے مارگرائے،بریگیڈ ہیڈ کوارٹربھی تباہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے 3رافیل طیارے مار گرائے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے جب کہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نے بھر پور جو ابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  جعلی پولینڈ ریذیڈنس کارڈ کے ذریعے یورپ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ