631294 185294 smq2 akhbar

پاکستان نے بھارتی شہریوں کو بھارت کیجانب سے مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس جاری کرنے کو مسترکردیا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ‏پاکستان نےبھارتی شہریوں کو بھارت کیجانب سے مقبوضہ کشمیر کے ڈومیسائل سرٹیفیکیٹس  جاری کرنے  کو مسترکردیا، کشمیری عوام نے بھی  بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل دئیے جانے کو مسترد کر دیا، اطلاعات کے مطابق بھارت نے 25ہزار  بھارتی شہریوں کو  سرٹیفیکیٹس جاری کیے ہیں،

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کا4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی

‏غیر کشمیری افراد کو ڈومیسائل دیا جانا غیر قانونی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہے، بھارت نے5 اگست کے اقدام سےمقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی، بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اپنی ہی زمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ہے،

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

‏بھارتی اقدامات آر ایس ایس بی جے پی ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب  میں تبدیلی پر بھارت کو روکے، بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔