بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا

بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی، بھارتی فوج نے لائں آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو منہ کی کھانی پڑی گئی، پاک فوج کے بھرپور جوابی وار پر بھارت نے ہاتھ کھڑے کر دیئے، پاک آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے سفید جھنڈے کو لہرا کر اپنی شکست تسلیم کرنے کا اعلان کر لیا ہے، کیونکہ ان کے بزدلانہ حملوں پر پاک فوج منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔یاد رہے کہ بھارت نے رات گئے بزدلانہ حملے کئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ اور 5 بھارتی طیارے تباہ کر دیئے تھے۔
بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا، اس کی تصدیق خود بھارت کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا، پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  شدیدگرمی لہر،سبی میں پارہ52، پشاور میں 48 ڈگری چھو گیا