بھارت کی مزید پوسٹیں تباہ

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مزید پوسٹیں تباہ کر دی گئیں

ویب ڈیسک: سفید جھنڈا لہرانے کے باوجود بھارتی کارروائیاں جاری ، اس دوران لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مزید پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا پوسٹ تباہ کر دی گئی، اس کارروائی کے دوران دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نشانہ بنانے کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی، بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کے بدلے میں پاک فوج کے ہاتھوں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مزید پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ملائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکورٹی ذراِئِع کے مطابق لائن آف کنٹرول، بٹل سیکٹر میں دشمن کی دھرمسل اور 2 پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئِیں، لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر کے مقابل بھارتی فوج کی شاہپور3 پوسٹ بھی ملیا میٹ کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دشمن کی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی پوسٹیں دھویں کے بادلوں میں ڈھک گئیں، بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے اُسی کی زبان میں جواب دیا۔


بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد دشمن کی خاکی ٹیکری پوسٹ پاکستانی آرٹلری کی زد میں آ گئی، جس کو پاکستانی آرٹلری نے تباہ کر دیا، اس پر پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے عزم طاہر کیا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب بھر پور طریقے سے جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ