اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی

بھارتی جارحیت، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام ہسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  سی پیک منصوبے کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق